گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

Jun 02, 2025 | 10:20:AM
گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔

دوسری جانب این آئی ایچ اسلام آباد نے بھی دیامر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق اس سال 2025ء میں اب تک پولیو وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔