پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Jun 02, 2023 | 22:52:PM
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سےپنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کی منظوری کے بعد اب ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پنشن کی فوری ادائیگی ہو سکے گی، رولز کے تحت پنشن کے مکمل کاغذات تیار نہ ہونےتک 65 فیصد پنشن ملتی رہے گی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں  عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے متعدد اہم منصوبوں سے متعلق بھی فیصلے کیے گئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عوام کوریلیف دینے اور صوبے میں ترقیاتی کاموں کیلئے متحرک ہیں ،،پنجاب کابینہ نے عوام کو ریلیف دینے کے متعدد منصوبوں اورملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی  ہے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کی ترقی کے کیسز جلد نمٹانے کا حکم دیا، ریٹائرڈ ملازمین کومکمل کاغذات تیار ہونے تک 65 فیصد پنشن ملتی رہے گی۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سڑکوں کوٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا -اکبر چوک لاہور پر فلائی اوور پراجیکٹ کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی ،،فیکٹریوں سے نکلنے والے بڑے ٹرالر کے وزن کو باقاعدہ چیک کیا جائے گا۔زیادہ وزن والے ٹرالرکو سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے فیصلے پر عمل کرانے کی ذمہ داری وزیر صنعت ایس ایم تنویر کوتفویض کر دی -
وزیراعلیٰ ہیلتھ ویژن کے تحت پنجاب کابینہ نے سرکاری ہسپتالوں میں پیراپلیجک ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز قائم کر نے کی منظوری بھی دے دی ہے ،مفلوج مریضو ں کو ضروری میڈیکل آلات بھی فراہم کیے جائیں گے، دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سیکرٹری صحت کوہیلتھ کیئرسروسز کی فراہمی کیلئے 7روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی ،جس کے تحت اسپتالوں میں طبی آلات اور بائیو میڈیکل مشینیں درست حالت میں لائی جائیں گی۔ 7بڑے ٹیچنگ اسپتالو ں اور کارڈیالوجی اسپتالوں میں 25ضروری ادویات فراہم کی جائیں گی ۔