سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ختم؟حکومتی ترجمان نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ای چالان سے پریشان شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ انہیں بڑا ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
مہنگے ای چالان نے کم آمدنی والے افراد کو معاشی مشکلات کا شکار کیا ہوا ہے۔ ایسے میں سندھ حکومت کی ترجمان کا بیان ان کے لیے امید کی کرن بنا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای چالان سسٹم لایا گیا جس کی بہت مخالفت کی گئی، حکومت اس نظام میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے۔
سعدیہ جاوید نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا گیا ہے کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ لگانے پر چالان ختم کر دیا جائے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ تمام گاڑیوں میں ڈیش کیم نہیں لگے جبکہ کراچی میں واٹر ٹینکرز میں 100 فیصد تک ٹریکرز بھی نہیں لگ سکے، ہیوی چالان کیے جا رہے ہیں اور اب کرمنلز کیسز بنائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ جدہ میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم بنائے گا:پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن میں معاہدہ طے
ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی مگر حکومت ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئی، اوور اسپیڈنگ پر چالان دو سے ڈھائی لاکھ روپے تک کر دیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک حادثات اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے گزشتہ سال کے 6 ماہ کے مقابلے میں اس سال کمی آئی ہے۔ حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کے قوانین مزید سخت کر رہے ہیں۔
انہوں نے شہر قائد میں پینے کے پانی کی قلت کے مسئلے پر کہا کہ کے فور منصوبے سے بھی کراچی کی پانی کی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں۔