کراچی؛ دہم جماعت کے آن لائن سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 

Feb 02, 2026 | 18:22:PM
کراچی؛ دہم جماعت کے آن لائن سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 
کیپشن: کمرہ امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دہم جماعت کے آن لائن سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

امتحانی فارم 13 فروری تک بغیر لیٹ فیس جمع کرائے جا سکیں گے۔چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر فیصلہ توسیع  کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ حکام کے مطابق اب امتحانی فارم کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔16 سے 20 فروری تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع ہوں گے۔

23 سے 27 فروری تک 800 روپے لیٹ فیس مقررکی گئی ہے۔2 سے 5 مارچ تک 1200 روپے، 6 سے 11 مارچ تک 1500 روپے لیٹ فیس کیساتھ فارم جمع کرانا ہونگے۔

12 سے 17 مارچ تک 1800 روپے جبکہ آخری تاریخ کے بعد 2500 روپے لیٹ فیس ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے وہ علاقے جہاں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی