خیرپور: محکمہ صحت کی لاپرواہی کتے کے کاٹنے سے معصوم بچہ جاں بحق

Dec 02, 2023 | 12:57:PM
خیرپور: محکمہ صحت کی لاپرواہی کتے کے کاٹنے سے معصوم بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار منگی) خیرپور میں محکمہ صحت کی لاپرواہی, کتے کے کاٹنے سے معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔

خیر پور کے نواحی گاؤں نہال سوہو کے رہائشی 10 سالہ معصوم بچے جنید رند کو کتے نے کاٹا، ورثا بچے کو ہسپتال میں ویکسین لگوانے کے لئے لے گئے، ورثا کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں بچے کو غلط ویکسین لگائی گئی جس سے ہمارا معصوم بچا تڑپ تڑپ کر فوت ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، عمران خان آؤٹ، نیا چیئرمین کون بنا؟

دوسری جانب مرحوم بچے کے والد جمن رند کا کہنا ہے کہ بچے کو ویکسین لگانے کے پیسے بھی مانگے گئے، ہم نے پیسے دیئے پھر بھی غلط ویکسین لگائی گئی جس سے میرا بچہ فوت ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر نوٹس لیکر ہسپتال انتظامیہ پر مقدمہ درج کروا کر دے۔

واضح رہے کہ خیرپور میں اب بھی کئی ہسپتالوں میں کتے کی کاٹنے کی ویکسین نایاب ہوگئی ہے۔