حکومت سے علیحدگی۔ 3 وزراء کے استعفے منظور 

Apr 02, 2022 | 12:45:PM
حکومت سے علیحدگی۔ 3 وزراء کے استعفے منظور 
کیپشن: طارق بشیر چیمہ، فروغ نسیم، امین الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سے علیحدگی اختیار کرنیوالی اتحادی جماعتوں کے 3 وزراء کے استعفے منظور،  فواد چودھری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے دو وزراء وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور ق لیگ کے وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے استعفے منظور کرلئے، ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن سے اتحاد کرلیا جبکہ طارق بشیر چیمہ اپنی پارٹی کی پالیسیوں کے باعث ق لیگ سے الگ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر فروغ نسیم کی جگہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج بھی دیدیا۔

 یہ بھی پڑھیں:وزارت گئی تو شیخ رشید کونسی فیلڈ اپنائیں گے ؟؟اعلان کردیا

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے بتایا تھا کہ انہیں وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے اور وہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرانے کی کارروائی شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوجائیں گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پہلے روزے پر چھٹی کا اعلان