دنیا کے پرامن ترین ممالک کی نئی درجہ بندی، پاکستان کی 4 درجے تنزلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کی چار درجے تنزلی ہو گئی اوروہ 163 ممالک کی فہرست میں144 ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔
انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے پر امن ممالک کی نئی درجہ بندی کی ہے جس کے مطابق رواں سال پاکستان چار درجے تنزلی کے بعد163 ممالک میں 144 ویں نمبر پر آگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات 52ویں، سعودی عرب 90ویں، سری لنکا 97 ویں، چین 98ویں، انڈیا 115 ویں،بنگلہ دیش 123 ویں اور امریکا 128 ویں نمبر پر رہا ہے۔
اس فہرست میں دنیا کے ممالک کی درجہ بندی کیلئے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا،سنگا پور ایشیا کا پرامن ترین ملک قرار پایا ہے اور وہ گزشتہ سال کے چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں زلزلے سے تباہی ، 250 افراد جاں بحق، 500سے زائد زخمی
اس درجہ بندی میں پرتگال 7 ویں، ڈنمارک 8 ویں، سلوانیا 9 ویں اور فن لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا ہے، اس فہرست میں روس آخری نمبر 163 پر ہے جبکہ یوکرین 162ویں، سوڈان161ویں، جمہوریہ کانگو160ویں، یمن 159 ویںاور افغانستان 158 ویں نمبر پر ہے۔
دنیا کے پرامن ترین ممالک میں اسرائیل 155 ویں نمبر کے ساتھ دس بدترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔