کیوی کپتان اور ویرات کوہلی کی دلچسپ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل 

Nov 01, 2021 | 21:25:PM
تصویر وائرل
کیپشن: ویرات کوہلی اور کیوی کپتان کی تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی کیوی کپتان کے سامنے جھک کر کھڑے ہونے کی تصویر وائرل ہوگئی ۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔دورانِ میچ کئی یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں سے ایک تصویر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی دلچسپ تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی کین کے سامنے جھکے ہوئے ہیں۔

What's Kane Williamson telling Virat Kohli? ???? pic.twitter.com/4YW2LoOLlc

تصویر میں ولیمسن کوہلی کے ماتھے پر ہاتھ لگا رہے ہیں جب کہ ویرات کے چہرے کے تاثرات کافی دلچسپ ہیں، دوسری جانب کیوی کپتان مسکرا رہے ہیں۔تصویر میں  صارفین سے سوال کیا گیا کہ کین ولیمسن اس وقت کوہلی کو کیا کہہ رہے ہیں؟ بھارتی صارفین کی بڑی تعداد نے پوسٹ پر اپنے تبصرے پیش کیے اور ویرات کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ولیمسن کی کپتانی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کا ڈھول کی تھاپ پر ڈانس ۔۔۔ویڈیو وائرل