فیصل آباد بورڈ نے نہم جماعت کے داخلوں، رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے جماعت نہم کے ریگولر داخلوں اور رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، تعلیمی ادارے اپنے طلبہ کی 8 جون تک بغیر لیٹ فیس جماعت نہم میں رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
تاخیر کی صورت میں 23 جون تک 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ بھجوایا جاسکے گا،امیدواروں کی جماعت نہم میں رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
طلبا کو پروسیسنگ فیس 800 روپے جبکہ سپورٹس اور سکالرشپ فیس کی مد میں 300 روپے جمع کروانا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام آج سے نافذ