انگلش پریمیئر لیگ: دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئی

May 01, 2023 | 19:39:PM
انگلش پریمیئر لیگ: دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئی
کیپشن: مانچسٹر سٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے مسلسل 8 فتوحات کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

اتحاد سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے فلہم کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے میچ کے آغاز کے صرف تین منٹ بعد ہی پنالٹی پر اپنا 50 واں گول کیا۔ جواب حریم ٹیم فلہم نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے کھیل کے 15ویں منٹ میں کارلوس ونیسیئس کے گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔ مانچسٹر سٹی کے الواریز نے شاندار شاٹ لگا کر فیصلہ کن گول سکوار کیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مسلسل 8 فتوحات کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم 76 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آرسنل 75 پوائنٹس کے بعد دوسرے، نیو کیسٹل 65 پوائنٹس کے بعد تیسرے، مانچسٹر یونائیٹڈ 63 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔