اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ؛حلقہ بندیوں کیلئے اہم دستاویزات فوری طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کیلئے اہم دستاویزات فوری طلب کر لیں۔
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو 3 دن میں ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود کا نوٹیفکیشن بھیجنے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نےہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسلز کی تعداد کا نوٹیفکیشن بھی فوری فراہم کرنے کا حکم دیدیا،مردم شماری چارجز، سرکلز اور بلاکس والے ٹاؤن کارپوریشنز کے مصدقہ نقشے مانگے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 13 مئی کے اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ 10 دن کا وقت دیا گیا تھا،مقررہ وقت گزر چکا،آج کے اجلاس میں کمیشن نے دستاویزات 3 دن میں فراہم کرنے کی ہدایت کی،
الیکشن کمیشن نے کہاکہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل دستاویزات کی عدم فراہمی سے روکا ہوا، قائمہ کمیٹی کی مسودہ قانون سازی پر غور اور وفاقی کابینہ سے قواعد میں ترامیم کی بھی جلد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں کاروباری مراکز کتنے بجے بند ہونگے؟ نیا نوٹیفکیشن جاری