ریاست مخالف جزبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا کی ہدایت

Jun 01, 2023 | 00:47:AM
ریاست مخالف جزبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے  9 مئی کو پیش آنے والے واقعات سے متعلق  ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔

پیمرا  کی جانب سے جاری ہدایات  نامے میں کہا گیا ہے9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا،9 مئی کو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

پیمرا کا کہناہے  کہ وفاقی کو کمزور کرنے کیلئے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا،ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں ،ایک سیاسی جماعت کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہچانا تھا،یہ ایک خوفناک رجحان ہے ،جس کی مزمت کی جانی چاہئیے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہو نا چاہئیے اور قومی یکجہتی کو فروغ اورنفرت دلانے والوں کا بلیک آئوٹ کیا جائے۔

پیمرا نے  اس تناظر میں تمام چینلز کو محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا  کہ نفرت انگریزشخصیت اور ان کے سہولت کاروں پر پرموٹ نہ کیا جائے، ریاست مخالف جزبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے،ٹائم ڈیلے کا موثر استعمال کیاجائے۔