افسران کے تقرر و تبادلے ،ایک کی ریٹائرمنٹ سے متعلق احکامات جاری

Jul 01, 2026 | 23:21:PM
 افسران کے تقرر و تبادلے ،ایک کی ریٹائرمنٹ سے متعلق احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور دیگر سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران کے تقرر و تبادلوں اور ایک افسر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں۔

اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز  کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر محمد اعجاز خان کی خدمات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کی گئی ہیں، محمد اعجاز خان اس سے قبل حکومت خیبرپختونخوا میں تعینات تھے، مزید برآں، بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر سید محمد عباس رضوی کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دریں اثنا، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 19 کی او ایس ڈی عدیلہ حفیظ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر مہدی معلوف کا سندھ حکومت سے بلوچستان حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں، سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز میں تعینات نیشنل سیونگز آفیسر محمد محسن اقبال کی خدمات مساوی اسامی پر تعیناتی کیلئے وزارت خزانہ کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ خزانہ ڈویژن میں تعینات ڈپٹی سیکریٹری محمد انور جاوید کی 22 اکتوبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، مزید برآں، سیکشن افسر، وزارت قومی صحت فیصل ملک کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر وفاقی حکومت کے بینیولنٹ فنڈز اینڈ گروپ انشورنس کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تمام تقرریوں، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ سے متعلق علیحدہ علیحدہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: