ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں تین ہیومن سمگلر اور ایجنٹ پکڑ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ ایف ائی اے گوجرانوالہ زون نے تین ہیومن سمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والوں میں ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے۔ ان کے نام کفایت اللہ، محمد سلیم اشتہاری ملزم اور محسن شہزاد ہیں۔
ان تین ہیومن سمگلروں اور ایجنٹوں نے کئی شہریوں سے پاکستان سے باہر بھیجنے کے لئے مجموعی طور پر 80 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کئے۔
گرفتار ہونے والوں میں سے کفایت اللہ نے کسی سے 56 لاکھ 30 ہزار روپے لئے اور اسے البانیہ بھجوانے کا معاملہ طے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عادی مجرم پروفیسر کے سینکڑوں چالان، دو لاکھ آٹھ ہزار روپے جرمانے، آخر موٹرسائیکل قابو آگئی