ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں

Jul 01, 2025 | 16:21:PM
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایس آئی ایف سی کے قیام کے دوسرے سال میں صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں ہوئیں۔ 

دوسرے سال میں بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک سےایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
 پاکستانی سٹارٹ اپ 'بُک می' کی سعودی عرب میں توسیع، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستانی سیاحتی ٹیکنالوجی کے عالمی سفر کا آغاز  ہوا،گلگت بلتستان میں 44 گیسٹ ہاؤسز کی بحالی، گرین ٹورازم کے تحت 4000 روزگار کے مواقع میسر آئے،سندھ میں کینجھر، گورکھ ہلز جیسے مقامات پر نجی شراکت داری سے سیاحتی ترقی کی نئی مثالیں۔

جی سی سی سمیت 126 ممالک کیلئے ویزہ 'آن ارائیول' کی سہولت، سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ کی بڑی پیشرفت ہیں،پی آئی اے کی نجکاری میں 7 بین الاقوامی کمپنیوں کی دلچسپی، سروسز میں بہتری اور آمدنی میں اضافہ ہوا۔ 

ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے لیے 'جی ٹو جی' ماڈل کی منظوری ہوئی،اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کی تیاری، عالمی معیار کی سروسز کی جانب پیشرفت ہے،ایس آئی ایف سی نے شفافیت، بروقت فیصلوں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے ذریعے ترقی کو نئی سمت دی۔