ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی کو اس کے کردار کا علم ہے:سلمان علی آغا

Feb 01, 2026 | 20:04:PM
ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی کو اس کے کردار کا علم ہے:سلمان علی آغا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم نے تمام میچز ایک پلان کے مطابق کھیلے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل بڑی ٹیم کے خلاف سیریز میں کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اوپنرز کے علاوہ تمام بیٹرز کو صورت حال کے مطابق استعمال کریں گے، ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی کو اس کے کردار کا علم ہے۔

انھوں نے کہا کہ عثمان طارق کے ایکشن کے حوالے سے کیمرون گرین کا کام نہیں ہے، یہ امپائرز اور میچ ریفری کا کام ہے, ان کو کرنا چاہئے، میرے خیال میں بابر اعظم کو کھیلنے دینا چاہیے وہ پاکستان کے لیے پرفارم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 1000ارب سےزائد کا اضافہ