امریکی لڑکے کا کھیل ہی کھیل میں ورلڈ ریکارڈ

Feb 01, 2026 | 14:09:PM
امریکی لڑکے کا کھیل ہی کھیل میں ورلڈ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کے ایک کم عمر لڑکے نے پنڈالو (ایک کھلونا) استعمال کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست وسکانسن سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ سیلب ہنٹر نے پنڈالو (جو انگریزی حرف U کی شکل کا ہوتا ہے اور اس کی ایک نالی سے گیند اندر جاتی ہے دوسری سے باہر نکلتی ہے) کا استعمال کرتے ہوئے 30 سیکنڈ کے اندر 51 چکر مکمل کیے اور انڈر-16 کیٹیگری میں ریکارڈ قائم کیا۔

 ریکارڈ بنانے کے بعد مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑنے کے لیے بہت پریکٹس کی۔

 پریکٹس کے دوران ہر بار گیند 30 سیکنڈ سے قبل گِر جاتی تھی۔

لڑکے نے بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کی جانب اپنے والد کی وجہ سے مائل ہوئے جو سابقہ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

مزید پڑھیں:’’سنو مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ آج رات ہو سکے گا