ویلنشیا سکواش، حمزہ خان سیمی فائنل میں داخل

Aug 01, 2025 | 10:00:AM
ویلنشیا سکواش، حمزہ خان سیمی فائنل میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے نوجوان سکواش سٹار حمزہ خان نے سپین میں جاری ویلنشیا اوپن ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔

کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 0-3 سے شکست دی۔

 میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے سکور سے حمزہ کے نام رہے۔

 صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔

اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0 سے ہرایا تھا۔

 ان کامیابیوں نے حمزہ خان کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچا دیا ہے، جہاں وہ ایک اور بین الاقوامی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلیا کو شکست، ساؤتھ افریقا کی فائنل میں رسائی