سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی 

Oct 31, 2022 | 17:54:PM
ڈالر کی قیمت میں کمی، سونا بھی اپنا توازن، برقرار نہ رکھ سکا،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا،ملک میں ڈالر کیساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ایک تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی،دس گرام سونا 1544 روپے کمی سے 1 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 1580 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر