سکردو: براڈ پیک پر برفانی تودے میں دبنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

Jul 31, 2026 | 09:53:AM
سکردو: براڈ پیک پر برفانی تودے میں دبنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فیصل جمیل )سکردو میں براڈ پیک پر برفانی تودے میں دبنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ 

  8047 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک پر گزشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آنے والے لاپتہ کوہ پیماؤں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کرار حیدری الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق سرچ ٹیم کی قیادت دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں۔
لاپتہ ٹیم میں 10 کوہ پیما شامل ہیں جن میں امریکی، نیپالی، عمانی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم براڈ پیک کی مہم جوئی میں مصروف تھی جب وہ برفانی تودے کی زد میں آگئی، ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجالاپتہ ہونے والی ٹیم کی قیادت  کر رہے تھے جبکہ ٹیم میں 5 نیپالی کوہ پیما، ایک پاکستانی، ایک عمانی، ایک امریکی، ایک چینی اور ایک دیگر غیر ملکی کوہ پیما شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔۔۔

بیان کے مطابق حادثے کے بعد تمام افراد سے رابطہ ختم ہو چکا ہے اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر اور دیگر دستیاب وسائل کو متحرک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم موسم اور آپریشنل حالات ریسکیو سرگرمیوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

43 سالہ نرمل پرجا دنیا کے معروف کوہ پیماؤں میں شمار ہوتے ہیں،وہ برطانوی فوج کی بریگیڈ آف گورکھاز میں خدمات انجام دینے کے بعد کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔

نرمل پرجا نے 2019 میں دنیا کی تمام 14 ایسی چوٹیوں کو سر کرنے کا ریکارڈ قائم کیا جن کی بلندی 8 ہزار میٹر سے زیادہ ہے، انہوں نے یہ کارنامہ صرف 6 ماہ اور 6 دن میں مکمل کیا تھا۔

2021 میں بھی نرمل پرجا نے 9 دیگر نیپالی کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر کے ٹو (K2) کی پہلی سرمائی مہم کامیابی سے مکمل کی تھی۔