جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

Jul 31, 2023 | 10:16:AM
جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کو انسداد گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔
 تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی میں پر تشدد مظاہرے اور توڑ پھوڑ میں گرفتار خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ہے۔
 واضح رہے کہ خدیجہ شاہ پاکستان کی ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں جب کہ ان کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے،وہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحب زادی ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد جب پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک بھر میں مظاہرے کیے تو لاہور کے مظاہروں میں خدیجہ شاہ بھی شریک تھیں۔
پولیس نے سلمان شاہ اور خدیجہ کے شوہر جہانزیب کو حراست میں لے لیا تھا تاہم سلمان شاہ کو بعد میں چھوڑ دیا گیا البتہ ان کے شوہر ابھی تک پولیس تحویل میں ہیں۔