نااہل بھارتی حکومت کی ناکام سفارتکاری، مودی کے معاشی ترقی کے دعوے چکنا چور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)ناقص حکمت عملی اور ناکام خارجہ پالیسی نے مودی کے علاقائی تسلط کا بھونڈا دعویٰ فاش کردیا،عالمی جریدہ دی ٹیلی گراف نے مودی کے بدترین دور اقتدار میں بھارت کی ناکام سفارتکاری کا پردہ چاک کر دیا
دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں کے باعث مودی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،بھارت پر بھاری ٹیرف اور امریکی امیگریشن قوانین میں سختی مودی کے خطہ میں تسلط کے خواب پر زوردارطمانچہ ہے۔
عالمی جریدہ کے مطابق روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے سینکڑوں بھارتی شہریوں کی مدد میں بھی نام نہاد وشو گرو (مودی) بے بس دکھائی دیا،دوسری طرف ایران نے گرفتار شدہ بھارتی بحری عملہ تک مودی حکومت کو رسائی دینےسے صاف انکار کردیا۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ خوف سے ختم کر دیا ، مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث بھارت کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ گذشتہ سال 116.1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو دن کیلئے گیس بند
عالمی جریدہ نے یورپ سے متعلق مودی اور بھارتی وزیر خارجہ کی دوغلی پالیسیوں اورمنافقانہ بیانات کوبھی بے نقاب کر دیا
عالمی ماہرین کے مطابق مودی کا خطہ میں تسلط کا مضحکہ خیز بیانیہ دعوؤں سے زیادہ کچھ نہیں،بین الاقوامی دباؤ کے سامنے بھارت کا جُھک جانا مودی کی بدترین سفارتکاری کو ظاہر کرتا ہے،بھارت کی ناقص سفارتی و معاشی پالیسیاں اور عوامی اعتماد میں کمی مودی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔