وزیر اعلیٰ نے مناواں میں میو کینسر کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا 

Jan 31, 2024 | 16:30:PM
وزیر اعلیٰ نے مناواں میں میو کینسر کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں میں میو کینسر کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا۔

محسن نقوی نے کینسر ہسپتال میں مریضوں کے فری علاج معالجے کا اعلان کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے ہر مریض کا مفت علاج معالجہ ہوگا۔ کسی بھی سٹیج کے مریض کو علاج معالجے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔  فی الحال کینسر ہسپتال 110 بستروں پر مشتمل ہے۔ چند برس میں 1000 بیڈز تک بڑھایا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کینسر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مشین سے ٹوکن لیا اور خودکار نظام کو آسان  و سادہ بنانے کا حکم دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ مریضوں کی سہولت کیلئے ٹوکن مشین میں انگریزی کے ساتھ اُردو تحریر بھی سکرین پر آنی چاہیے۔  وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سرطان کے مریضوں کے علاج کے لئے  طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا۔ کیمو تھراپی کے پورے نظام کا مشاہدہ کیا، ساتھ ہی خون کے نمونے جمع کرنے کے روم کا وزٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے سویٹزر لینڈ کو 10.1 سے شکست دے دی

اُن کا کہنا ہے کہ کینسر ہسپتال میں کیموتھراپی اور سرجری کی جائے گی۔ کینسر ہسپتال کے تمام انتظامی اور مالی امور مکمل طور پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے سپرد کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر کا ایک بھی ہسپتال نہیں۔ سرکاری سطح پر کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا گیا ہے۔

صوبائی وزراء، ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹرجمال ناصر، سیکرٹریز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔