صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت  کے حوالے کیاجائے:سراج الحق  

Aug 31, 2023 | 15:37:PM
صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت  کے حوالے کیاجائے:سراج الحق  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت  کے حوالے کیاجائے،نواز شریف کہتے تھے مجھے کیوں نکالا، آج چیئرمین پی ٹی آئی وہی بات کر رہے ہیں۔

سکھر ہائی کورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں، حکمران اپنے لئے کام کر رہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، ہم نے مل کر ملک کو مستحکم بنانا اور عوام کے مسائل حل کرنا ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے،پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں ۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جو آزادی کے نام پر بنا ہے،سابق حکمرانوں نے ریلوے کی املاک پر صرف قبضے کئے اور کچھ نہیں کیا، معیشت شدید متاثر ہے، بجلی کے بل بڑھا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں کیخلاف عوامی رد عمل کا خوف،واپڈا ملازمین نے بھی حل ڈھونڈ لیا