عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سوئی گیس کے کنکشن دینے کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے کا معاملے میں اہم پیشرفت، سوئی ناردرن نے 5سال قبل جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن دینے کا عمل شروع کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق کمپنی نے جمع ہونیوالے ڈھائی لاکھ ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن دینے کا عمل شروع کیا، پہلے سے جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر صارفین کو نیا معاہدہ کرنے کیلئے لیٹرز بھجوا دیئے گئے۔
لیٹرز کے تحت صارفین سے قدرتی گیس کی بجائے ایل این جی کا معاہدہ کیا جائیگا، صارفین قدرتی گیس کی بجائے امپورٹڈ ایل این جی پر کنکشن لے سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو لیٹر بھجوا کر معاہدے کیلئے صارفین کو دفاتر بلایا گیا، قومی شناختی کارڈ اور انگوٹھا کا نشان لگوا کر صارفین کیساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔
صارفین کی جانب سے معاہدہ نہ ہونے پر کمپنی جمع ڈیمانڈ نوٹسز پرکنکشن نہیں دیگی۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے
صارفین کومعاہدے کے تحت ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں اضافی رقم بھی ادا کرنا ہو گی، صارفین کو درخواست پر درج ایڈریس اور موبائل نمبر کی بنیاد پر لیٹر بھجوائے گئے۔