پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سے ایک روز قبل انگلش کپتان کی طبیعت ناساز

Nov 30, 2022 | 12:59:PM
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سے ایک روز قبل انگلش کپتان کی طبیعت ناساز
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14 افراد بدہضمی کا شکار ہوئے جس میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں، بدہضمی کا شکار ہونے والوں میں انگلینڈ کے سات کھلاڑی بھی ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک انگلیںڈ ٹیسٹ سیریز، انگلش اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے۔

بعدازاں پمز اسپتال کے ڈاکٹر ز نےسرینہ ہوٹل میں انگلش کھلاڑیوں کا چیک اپ کیا۔ اس حوالے سے پمز ذرائع کا کہنا تھا کہ رات کو انگلینڈ ٹیم کے ایک کھلاڑی کی طبیعت خراب ہوئی تھی جسے الٹیوں کی شکایت تھی۔ آج صبح سے دوپہر تک مزید کسی کھلاڑی کی خرابی صحت کی اطلاع نہیں ملی۔

اس صورت حال میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ملتوی کردی گئی۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناسازی کے باعث یہ تقریب ملتویی کی گئی۔

بین اسٹوکس اور بابر اعظم اب کل ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے جو کل ٹاس سے قبل ہوگی۔

 ذرائع  کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا طبی معائنہ کل صبح کیاجائےگا،کھلاڑیوں کا معائنہ صبح 7 بجے کیاجائےگا۔معائنہ کرنے کے بعد فیصلہ کیاجائےگا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا یا نہیں۔