وہ رنگ جو مچھروں کو دور بھگاتے ہیں ؟ جانئیے

May 30, 2023 | 22:52:PM
وہ رنگ جو مچھروں کو دور بھگاتے ہیں ؟ جانئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مچھر کی وجہ سے دنیا بھر میں ملیریا، ڈینگی اور مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض وبا کی صورت پھیل رہے ہیں اور ان بیماریوں کے نتیجہ میں ہر سال 10لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں،اس سے بچنے اور اسے دور بھگانے کیلئے ہمارے لباس کا رنگ بڑا اہم کردار اداکرتا ہے جو اس سے بچنے اور اس کی  توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق موسم گرما اور برسات کے ساتھ ہی ،پودے کے پتے پر بیٹھا ہوا مچھرآپ کے صحن میں گونجنے لگتا ہے جو  کہ یہ پریشان کن کیڑا ہم پر حملہ کر سکتا ہے بلکہ اگر آپ کو کاٹ لے تو ہماری جلد پر خارش، سوجن کے  نشان چھوڑ دیتے  جبکہ  مہلک بیماریاں جیسے ملیریا اور ڈینگی بخار کی وجہ بن سکتاہے۔اس حوالے سے کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ مچھر کچھ رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ کچھ سے دور رہتے ہیں۔

 نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والے ان کے مطالعے کے مطابق  مچھر کی سونگھنے کی حس (اولفیکشن) اس بات پر اثر انداز ہوتی ہے کہ یہ بصری اشارے اور رنگوں پر کیسے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ تاہم، رنگ کی یہ ترجیح صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کی موجودگی میں ہوتی ہے، جسے ہم سانس لیتے وقت باہر نکالتے ہیں اور جب مچھر ہماری سانسوں، پسینے اور جسم کے درجہ حرارت کا جواب دیتے ہیں ، ان رنگوں کو ختم کرنا جو انہیں پہلے اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، انہیں بے قابو رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وہ رنگ جو مچھروں کو بھگاتے ہیں
نیلا

نیلا رنگ مچھروں کو پسند نہیں مگر اس حوالے سے یہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ زیادہ گہرا نہ ہو، جیسے نیوی بلیو حرارت جذب کرتا ہے اور مچھروں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔اس کے مقابلے میں ہلکا نیلا رنگ مچھروں کو پسند نہیں۔

جامنی / بنفشی

یہ سب سے مختصر ویو لینتھ والا رنگ ہے اور یہی وجہ ہے کہ مچھر اس کی پروا نہیں کرتے، کیونکہ وہ لانگ ویو لیتنھ رنگوں کو پسند کرتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی جامنی رنگ کا لباس ہے، یا اگر آپ کے بیرونی فرنیچر میں ایسے رنگ شامل ہیں تو جو کام آتا ہے!
سفید

عام طور پر، مچھر ہلکے رنگوں سے دور رہتے ہیں جو گرمی کی عکاسی کرتے ہیں ،سفید رنگ بھی مچھروں کو پسند نہیں یہاں تک کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ساتھ بھی مچھروں نے سفید اشیا کی جانب بڑھنے سے گریز کیا۔

سبز

نیلے کی طرح سبز رنگ بھی مچھروں کو پسند نہیں اور تحقیق کے دوران سبز دستانے پہن کر مچھروں کی جانب بڑھائے گئے تو دور بھاگ گئے۔