بڑی عید پر بڑی خوشخبری ،ڈالر 10 روپے سستاہونے کی نوید آ گئی

Jun 30, 2023 | 12:57:PM
Big Eid, big news, dollar, 10 rupees, cheap, Naveed has arrived, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بڑی عید کے دوسرے روز معاشی لحاظ سے پاکستان کو بڑی خوشخبری ملی ہے جس کے بعد عوام کو بھی ریلیف ملنے کی نوید آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے عیدکے روز  آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبر پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے،مارکیٹیں کھلیں گی تو ڈالر کا ریٹ فوری 5 سے 10 روپے کم ہو گا، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے معاہدوں کو پورا کرنا ہوگا،فنڈز ملنے سے بند دروازے کھل گئے ہیں، فارن ایکسچینج بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈار کی دھمکی کام کر گئی، پاکستانیوں کے وارے نیارے ہو گئے


 دوسری جانب معاشی ماہر شاہد علی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے آگے مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گی،معاشی ماہر شاہد علی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ بہت مثبت پیش رفت ہے،اُن کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں کرنٹ اکاونٹ سرپلس کی کوشش رکھنی چاہیے، امپورٹ کھولنا ہو گی۔