تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

Jul 30, 2023 | 20:37:PM
 تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
کیپشن: گرمی، تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشن گوئی کر دی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محمکہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح پیر کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شام یا رات کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان،، نوشہرہ، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک گیر ہڑتال کا اعلان ہو گیا

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر ،لیہ ،  سیالکوٹ، نارووال، لاہور ، جہلم ،مری، گلیات اور راولپنڈی میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مو سیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ ، قلات،خضدار، زیارت ،ژوب ، ڈیرہ بگٹی اور با رکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جےیوآئی ورکرز کنونشن دھماکہ، مولانا فضل الرحمٰن اب کہاں ہیں؟ اہم خبر آ گئی

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع   جزوی ابرآلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔