مولانا فضل الرحمٰن نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

Jul 30, 2023 | 19:05:PM
مولانا فضل الرحمٰن نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) باجوڑ میں جےیوآئی کے جلسے کے دوران بم دھماکے کا افسوس ناک واقعہ، مولانا فضل الرحمٰن نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس پہنچنے کا فیصلہ کر لیا۔

باجوڑ میں جےیوآئی کے ورکرز کنونشن کے دوران پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ آج رات ہی  پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورکرز کنونشن دھماکہ خود کش تھا یا بارودی مواد پہلے نصب کیا گیا؟ آئی جی کے پی کے کا اہم بیان آ گیا

ریسکیو ذرائع  کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی ہیڈ کوارٹر خار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 70کے قریب زخمی ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے جائے دھماکا پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو حصار میں لے لیا۔

  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرباجوڑ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 22افراد جاں بحق اور70کے قریب زخمی ہیں، زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کیا جا رہا ہے، کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے میں نجی ٹی وی  کے کیمرہ مین سمیع اللہ بھی شدید زخمی ہیں،دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے اب تک معلومات سامنے نہیں آئی۔