آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا

Dec 30, 2023 | 10:17:AM
 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان)پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے،شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ شمال مشرق سے سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور خنکی رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق  کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،  کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے 30ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ 
ائیر کولیٹی انڈکس کے  مطابق  شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے ،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 180 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق سو سے دو سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے ، ماہرین کا کہناہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔