انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پنجے گاڑھ لئے

Jun 29, 2021 | 15:57:PM
انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پنجے گاڑھ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں  کورونا کی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز میں غیر معمولی اضافے پر ریڈ کراس نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فلاحی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم کے سبب انڈونشیا کا نظام صحت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو رہی ہے کورونا پر قابو پانے کیلئے طبی سہولیات، کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن میں فوری اضافے کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ریڈ کراس کے سربراہ نے عالمی برادری پر برق رفتار اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا جیسے ممالک کو ویکسین کی اشد ضرورت ہے، تاکہ مزید ہزاروں اموات سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اومان منتقل،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تصدیق