اسرائیلی فوج کا فلسظینی علاقے میں صحافیوں کا بے جا قتل، رپورٹ سامنے آگئی

Jul 29, 2023 | 16:51:PM
اسرائیلی فوج کا فلسظینی علاقے میں صحافیوں کا بے جا قتل، رپورٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر 2000 سے اب تک مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 55 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کی آزادی عالمی سطح پر حملوں کی زد میں ہے,مقبوضہ فلسطینی سرزمین نے کئی صحافیوں کو ڈیوٹی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہوتے دیکھا گیا ۔

الجزیر ہ رپورٹ کے مطابق 2000 سے اب تک فلسطین میں 55 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا گیاہے،جس کی رپورٹ سامنے آئی ہے،رپورٹ کے مطابق 11 مئی 2022 میں اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کی نامہ نگار شیریں ابو اکلیح کو گولی مار کرکے جاں بحق کردیا گیا۔
رائٹرز کےفلسطینی کیمرہ مین فادیل شانا، اپریل 2008 میں غزہ میں اسرائیلی ٹینک کے گولے سے مارے گئے۔فلسطینی کیمرہ مین محمد ال بابا نے رپورٹ میں آنکھوں دیکھا حال بتایا۔محمدال بابا کا کہنا ہے کہ  انکے لیے اپنے ساتھی کو خون میں لت پت دیکھنا بڑا مشکل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑی ختم، ’آنر‘ نے اپنا مڈ رینج فون’آنر ایکس 6 اے‘ متعارف کرادیا
فلسطینی صحافی یاسر مرتضیٰ بھی 2018 میں ایک سنائپر کی گولی سے جان کی بازی ہار گئے اور نازیہ داورزہ کو 2003 میں نابلس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج اور میڈیا بالخصوص فلسطینی صحافیوں کے درمیان تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں,جبکہ فلسطینی حکام اسرائیل کے ان جرائم کے خاتمے کے لیے عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کرچکے ہیں۔