37 سال قبل لاپتہ ہونیوالے کوہ پیما سے متعلق حیران کن خبر آ گئی

Jul 29, 2023 | 09:45:AM
37 سال قبل لاپتہ ہونیوالے کوہ پیما سے متعلق حیران کن خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) کوہ پیمائی کےدوران 1986 میں لاپتہ ہونے والے شخص کی باقیات 37 سال بعد مل گئیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں میٹر ہورن گلیشیئر پر کوہ پیمائی کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیما کی باقیات  ملی ہیں، قصہ کچھ یوں ہے کہ  سوئٹزرلینڈمیں گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک گروپ کوہ پیمائی کیلئے پہنچا تو انہیں ایک مقام پر  ہائیکنگ  بوٹ اور کرمپون برف سے نکلے ہوئے دیکھائی دیئے ۔

کوہ پیماؤں کی جانب سے پولیس اور ریسکیو ادارے کو اطلاع دی گئی ، جب برف کو ہٹایا گیا تو شوزوں کے ساتھ انسانی باقیات بھی تھیں جنہیں نکال کر لیبارٹری پہنچایا گیا، جہاں ڈی این اے ٹیسٹ  سے ایک حیران کن بات سامنے آ ئی کہ یہ باقیات کسی اور کی نہیں بلکہ 1986 میں لاپتہ ہونے والے جرمن کوہ پیما کی ہے جس کی لاپتہ ہوتے وقت عمر 38 برس تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پگھلنے والے الپائن گلیشیئرز میں جرمن کوہ پیما کی لاش رواں ماہ کے شروع میں زرمٹ کے علاقے میں موجود تھیوڈول گلیشیئر کو عبور کرنے والے کوہ پیماؤں کے ذریعے دریافت ہوئی ،پولیس کی جانب سے جرمن کوہ پیماء کا نام نہیں بتایا گیا لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ پہاڑ کو سر کرنے کے دوران کوہ پیماء کی عمر اس وقت 38 سال تھی