پاکستان چین کیساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے ،آرمی چیف 

Jul 29, 2022 | 17:36:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستان، چین ، سٹرٹیجک شراکت داری، خواہاں
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان چین کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے ،پاکستان عالمی، علاقائی امور میں چین کو اہمیت دیتا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں سی پیک میں پیشرفت اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگوہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے ،پاکستان عالمی، علاقائی امور میں چین کو اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے چینی شہریوں کیلئے محفوظ ماحول پر شکریہ ادا کیا،اس کے علاوہ چینی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے فیصل نیازی کے استعفے پر سماعت، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی