پیپلزپارٹی کا 300یونٹ مفت بجلی کا وعدہ روٹی کپڑا اور مکان جیسا ہے، سراج الحق

Jan 29, 2024 | 00:00:AM
پیپلزپارٹی کا 300یونٹ مفت بجلی کا وعدہ روٹی کپڑا اور مکان جیسا ہے، سراج الحق
کیپشن: سراج الحق جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ،پیپلز پارٹی نے وعدہ کیا کہ ہم تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے ،یہ ایسے ہے جیسے انہوں نے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا تھا ۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ یہاں جمع ہونے والے تمام ماوں بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ,آج کراچی نے اپنا فیصلہ سنا دیا،8 فروری کرپٹ نظام اور ڈاکو راج ختم ہونے کا دن ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ ہمارے ملک میں تانبا اور پچیس کھرب ڈالر کا کوئلہ موجود ہے ،اسکے باوجود ملک کا بچہ بچہ قرض میں ڈوبا ہوا ہے ،اس مہنگائی، کرپشن افراتفری کا ذمہ دار کون ،امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ ایک شہزادہ کہتا ہے میری والدہ اور نانا اور وزیر اعظم رہے اب مجھے بھی موقع ملنا چاہئے ،ایک بزرگ تین بار اقتدار میں رہنے کے باوجود بھی حوس نہیں بھری ایک موقع اور مانگا رہا ہے۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض ہے اسکا ذمہ دار کون ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ تینوں پارٹیوں نے منشور پیش کیا ہے، سب کا وہی پرانا ہے ،ن لیگ نے کہا پاکستان کو نواز دو، میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان کو کیا تعلیم کی اور روزگار کی ضرورت نہیں ہے کیا ، نواز شریف کا منشور وہی پرانا ہے ،وزارت عظمٰی کی کرسی اب انہیں کبھی نہیں ملے گی،انہوں نے پیپلز پارٹی اور آئی پی پی سے معاہدے کئے،ان ظالموں نے باہر کی کمپنیوں سے مہنگے معاہدے کئے،ہم ظلم کی ان ہتھکڑیوں کو توڑیں گے،اب پاکستان آپکا اور میرا ہے ان وڈیروں کا نہیں ہے۔

ان کاکہناتھا کہ پانچ ہزار ارب سالانہ کرپشن ہوتی ہے،آٹا اور شوگر مافیا کا احتساب کوئی نہیں کر سکے ،جماعت اسلامی ان کی گردنوں پر پاؤں رکھ کر ان ظالموں سے حساب لے گی،میں نوجوانوں سے کہتا ہوں یہی مافیا تمہارے لئے رکاوٹ ہیں،جو دوبارہ تم سے موقع مانگ رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ والے جواب دیں یہ سٹیل مل، پی آئی اے اور ریلوے کو ٹھیک نہیں کر سکے،اب یہ ادارے روزانہ کی بنیاد پر خسارہ دے رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی آئے گی آپ کی صنعتوں کو جتنی بجلی چاہئے ہوگی اتنی ملے گی ،کیونکہ صنعتیں چلے گیں تو یہ ملک چلے گا ،میں آپکو یقین دلاتا ہوں اب یہ شہر لاوارث نہیں ہے ،جماعت اسلامی نے پہلے بھی اس شہر کو روشنیوں کا شہر بنایا  ،لیکن اس کے جاتے ہی مسائل کے انبار لگ گئے، بوری بند لاشیں ملنا شروع ہوگئیں۔

ان کاکہناتھا کہ میرے کراچی کے لوگوں عافیہ پاکستان کی بیٹی ہے،تمام سیاسی امیدوار وہاں گئے اوباما اور جوبائیڈن سے ہاتھ ملا کر تصویریں وزیراعظم ہاؤس میں لگائی ،لیکن عافیہ کی رہائی کوئی نہیں دلوا سکا،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عافیہ کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہندو، عیسائی برادری یہ اقلیتی نہیں پاکستانی برادری ہے،پیپلز پارٹی نے وعدہ کیا کہ ہم تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے ،یہ ایسے ہے جیسے انہوں نے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا تھا ،بلاول صاحب آپ بجلی بعد میں دیں پہلے تھر کے بچوں کو کھانا کھلائیں،ہمارے ساتھ حکومت نہیں ہے پھر بھی کراچی اور اندرون سندھ کے لوگوں کیلئے کام کیا،بلاول جتنا بھی چیخیے اور اخبارات میں اپنی تصویریں لگا لے اب عوام جاگ چکی ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کر جہالت اور مہنگائی کے خلاف کام کریں،گالی گلوچ کی سیاست کا خاتمہ کریں گے،آٹھ فروری تک میں بھی کام کروں گا آپ بھی کریں گے،8فروری کو لوگوں کے گھروں میں دستک آپ بھی دیں گے اور میں بھی،آٹھ فروری تک عافیہ کیلئے کام کریں گے اور میں بھی کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں: