مری سانحہ ۔۔ وزیراعظم کو تاحال این ڈی ایم اے کا اجلاس بلانے کا وقت نہ مل سکا 

Jan 29, 2022 | 14:14:PM
وزیر اعظم اجلاس
کیپشن: مری میں برفباری کا منظر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سانحہ مری کے بعد بھی وزیراعظم کو این ڈی ایم سی کا اجلاس بلانے کا وقت نہ مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق ساڑھے تین سال گزر گئے لیکن سانحات اور قدرتی آفات کیلئے پالیسی پلان پر ایک میٹنگ تک نہ ہو سکی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سانحہ مری کے بعد ایک ہفتے میں این ڈی ایم سی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے حملے تیز۔۔تعلیمی ادارے 10 دن کیلئے بند

ذرائع کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو کمیشن اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی تھی ۔وزیراعظم تاحال نیشنل ڈیزاسٹر کمیشن کا اجلاس طلب نہ کر سکے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیشن اجلاس کیلئے ایجنڈا بھی وزیراعظم ہاوس کو دیا گیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر ،چاروں وزراءاعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کمیشن ممبران میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیشن ممبران کو تاحال وزیراعظم ہاوس سے کمیشن اجلاس سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔کمیشن اجلاس میں ڈیزاسٹر پالیسی ،فنڈز اور پروجیکٹس پر فیصلے کرنے ہیں۔کمیشن نے ڈیزاسٹر فورس اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق فیصلے لینے ہیں۔ذرائع کے مطابق چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ کیا وزیراعظم اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وجہ سے تو اجلاس بلانے سے گریزاں تو نہیں ؟۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس ۔۔۔امریکا نے 16ممالک پر پابندی لگا دی