جب تک دولت نہیں بڑھتی غربت کم نہیں کی جا سکتی ۔۔وزیر اعظم

Jan 29, 2022 | 12:32:PM
وزیر اعظم ،
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت پر توجہ نہیں دی ۔ جب تک دولت نہیں بڑھتی غربت کم نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:پوسپا فلم کے گانے پر ایئر ہوسٹس کادلکش ڈانس۔۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور آئندہ ہفتے چین کا دورہ کر رہا ہوں۔ دورہ چین ہمیشہ باعث خوشی رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور چین نے کورونا سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے جبکہ سی پیک پاکستان اور چین کو قریب لایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں ۔ کورونا سے کھیل کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے 40 سال محنت کی اور قوم کو غربت سے نکالا اب میں پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چینی اصول سے رہنمائی لیتا ہوں۔ جب تک دولت نہیں بڑھتی غربت کم نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں چین سے معاونت کے خواہاں ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے پیداوار بڑھائے اور زراعت کو بہتر کرے۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر خاموشی توڑے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے وار تیز ۔۔۔مزید 27افراد جاں بحق۔۔مثبت کیسز کی شرح 13فیصد سے بڑھ گئی