اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی رگنگ ہوئی ہے:بیرسٹر گوہر خان

Feb 29, 2024 | 14:58:PM
اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی رگنگ ہوئی ہے:بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں صرف وہ لوگ جائیں جو لوگوں کے مینڈیٹ پرآئے ہیں۔

لازمی پڑھیں۔قومی اسمبلی اجلاس،کئی اراکین عمران خان کا ماسک پہن کر پہنچ گئے

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی رگنگ ہوئی ہے۔ اصل مقصد تو یہ ہے کہ پارلیمان مضبوط ہو، کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔

 یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 336 ارکان میں سے 282 ممبران نے حلف اٹھا لیا ہے۔میاں نواز شریف ، شہباز شریف،  آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو زرداری ،بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عمر ایوب ،اختر جان مینگل، خالد مگسی، محمود اچکزئی، چوہدری سالک نے حلف سمیت ملک بھر سے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا ۔