سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہونگے : بیرسٹر گوہر 

Apr 06, 2024 | 15:19:PM
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہونگے : بیرسٹر گوہر 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہوں گے ، جو لوگ پریس کانفرنس کر چکے ، بیانات دے چکے ان کا واپس آنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف بنائے گئے تمام کیسز سیاسی ہیں، کہا جارہاہے بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا ہم نے کہا ٹیسٹ کروائے جائیں ، بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال سے کروائے جائیں، توشہ خانہ کیس سیاسی بنیاد پر بنایا گیا، ہمارے لوگوں کو نااہل کرایا گیا، الیکشن میں اکثیریت کو اقلیت میں بدلا گیا،الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو چکاہے ، ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں بدلا جارہاہے ،الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کی جیت کو ہار میں بدلنے سے باز رہے ، الیکشن کمیشن کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری اکثریت کو اقلیت میں نہ بدلے ۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہوں گے ، شہریار آفریدی نے جوبات کی ہے وہ درست کی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ جو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم پر کریں، شہریار آفریدی کی بہت قربانیاں ہیں، وہ ہمارے لیڈرہیں،جو لوگ پریس کانفرنس کر چکے ، بیانات دے چکے ان کا واپس آنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :   چوہدری پرویز الہی کےعلاج کا معاملہ، میڈیکل بورڈ آج فیصلہ کرے گا