منی بجٹ مزید تاخیر کا شکار۔۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو ہو گا

Dec 29, 2021 | 00:25:AM
منی بجٹ، مزید، تاخیر، کا ،شکار
کیپشن: منی بجٹ مزید تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منی بجٹ مزید تاخیر کا شکار،وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل نہیں ہوگا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے کابینہ ڈویژن کو ہدایات جاری کردیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 30 دسمبر جمعرات کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل سکیورٹی پالیسی قومی سلامتی کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  کابینہ ڈویژن کو خصوصی اجلاس کا ایجنڈا جاری کرنے سے روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ کا خصوصی اجلاس اتحادیوں کے اعتراضات کے بعد عارضی طور پر موخر ہوا۔کابینہ اجلاس میں اتحادی وزراء نے منی بجٹ پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے۔ارکان اسمبلی  کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی