خدیجہ تشدد کیس؛ عدالتی دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

Aug 29, 2022 | 19:15:PM
خدیجہ تشدد کیس، مدعیہ کے وکلا، عدالتی دائرہ اختیار، محفوظ فیصلہ سنا دیا
کیپشن: تشدد کا شکار ہونیوالی خاتون خدیجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خدیجہ تشدد کیس میں مدعیہ کے وکلا کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ 
فیصلے کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کریں گے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی عارف نے کیس واپس سیشن جج کو بھجوا دیا۔
وکلا کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ کیس میں زیادتی کی دفعات ہیں، کیس سپیشل کورٹ سن سکتی ہے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی عارف کی عدالت سپیشل کورٹ نہیں ،وکلا کے اعتراض پر عدالت نے کیس سننے یا نہ سننے کافیصلہ محفوظ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی لائیو تقاریر پر پیمرا پابندی ختم