خیبر پختونخواعدلیہ کو تیسرا کرپٹ ادارہ قرار دینے پر پشاور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

Apr 08, 2024 | 17:43:PM
خیبر پختونخواعدلیہ کو تیسرا کرپٹ ادارہ قرار دینے پر پشاور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد )ٹرانسپریسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا عدلیہ کو تیسرا کرپٹ ادارہ  قرار دینے پر پشاور ہائیکورٹ نے  ایجنسی کو رپورٹ دوبارہ سے شائع کرنے کا حکم دے دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 19 فروری کو محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سنا دیا، عدالت کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم، عدالت نے ٹرانسپریسی انٹر نیشنل کو رپورٹ میں غیر موجود ڈیٹا شامل کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سروے کے دوران مسترد ہونے والے فارم کی مجموعی تعداد کو رپورٹ میں شائع کیا جائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل رپورٹ  24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس جمع کرائے اور تمام عوامی رائے کے تناسب کو واضح طور پر شائع کرے، پڑھنے والے کے لیے کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو  سروے 2023 کی رپورٹ درست کرنے کا اقدام خود اٹھانا چاہئیے تھا، فیصلے سے ایسا تاثر نہ لیا جائے کہ کوئی آزادی رائے کے اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے،

عدالت موثر، تحقیقاتی، درست ریسرچ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو اداروں اور عوام کے لئے مفید ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : عید سے قبل ڈالر مہنگا ، دیگر کرنسیوں کو روپے نے پچھاڑ دیا