تاریخ میں دو سو سال بعد ہنٹیرین ڈاکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر عمر سادات کا دورہ پاکستان

Oct 28, 2022 | 16:02:PM
تاریخ میں دو سو سال بعد ہنٹیرین ڈاکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر عمر سادات کا دورہ پاکستان
کیپشن: عمر سادات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  میں برطانیہ سےآئے ہوئے  ہنٹیرین  (HUNTARIAN)پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کا طبی تحقیق پر لیکچر کا انعقاد ہوا۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  میں برطانیہ سےآئے ہوئے  ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کا طبی تحقیق پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں برطانیہ سےآئے ہوئے پاکستانی نژاد ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بین الاقوامی شہرت کے حامل ریسرچ سکالر ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کا استقبال کیا ۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمساء ہمایوں ، ڈینز ڈاکٹر منیزہ قیوم ، پروفیسر ڈاکٹر منزہ اقبال، پروفیسر ڈاکٹر زہرہ خانم، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم ، تمام فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد  نے شرکت کی۔  ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیرنے  ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کا مختصر تعارف  بیان کرتے  ہوئے  کہا کہ  آپ رائل کالج آف سرجنزانگلینڈ  کی 200 سال پرانی تاریخ میں پہلے سرجن ہیں جنہیں 2019 میں  ویسکولر سرجری، بائیو انجینئرنگ، ایم آر آئی (میگنیٹک ریزوننس امیجنگ) فزکس اور ویسکولر میڈیسن پر تحقیقی کام کے اعتراف میں "ہنٹیرین پروفیسر ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔  ہنٹیریئن پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کو یہ اعلیٰ ترین اعزاز بند شریانوں پر وسیع تحقیقی پر کام کرنے کی وجہ سے ملا ۔ وہ کیمبرج یونیورسٹی  میں تقریبا 15   سال سے زیادہ عرصے سے ایک خاص تکنیک تیار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو ایم آر آئی کا استعمال کرتے ہوئے شریانوں میں خطرناک رکاوٹوں کی نشاندہی کرتی ہے  جو کہ دل کے دورے، فالج یا ٹانگوں کے گینگرین کا سبب بنتی ہیں۔ اس نے یہ تکنیک انجینئرز، طبیعیات دانوں اور معالجین کی ٹیم کے ساتھ مل کر تیار کی۔
استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹ ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات اور دیگر مہمانوں کا اس تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ڈاکٹر عمر سادات کا شعبہ تحقیق میں بہت بڑ ا نام ہے۔ آپ میڈیکل سائنسز کا فخرہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ ویسکولر سرجری، بائیو انجینئرنگ، ایم آر آئی (میگنیٹک ریزوننس امیجنگ) فزکس اورویسکولر میڈیسن میں جدید طبی تحقیق کے حوالہ سے آپ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ڈاکٹر عمر سادات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ برطانیہ    میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی   کے سفیر ہونگے ۔ ان کا مزید کہنا کہ کہ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کا افتتاح جلد ہونے جا رہا ہے  جو کہ دنیا کا  سب سے بڑ ا مدر اینڈ چائلڈ سینٹر ہے ۔ پاکستان کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات کے ساتھ گائنی کی چار نئی سپرا سپیشیلٹیز کا آغاز خوش آئند قدم ہے۔ 


اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات نے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے ہمراہ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کا دورہ   کیااور ٹیلی میڈیسن ڈینگی سنٹر کا افتتاح بھی کیا ۔ 
ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات نے اپنے خطاب میں ریسرچ کی ابتداء میں ریسرچ پورٹ فولیو تیار کرنے کے لیے مشترکہ تجاویزپیش   کیں۔  انہوں نے بتایا کہ کس طرح تحقیق کی مہارت کو بہتر  بنایا جا  سکتا ہے۔ انہوں نے  تحقیق کے طریقہ کار، اعداد و شماراوراس سے متعلقہ اہم اصولوں پر روشنی ڈالی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےکہا