کینیڈین وزیر خارجہ کا اسپیکر پارلیمان سے نازی فوجی کی تعریف کرنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ

میرے خیال میں اسپیکر کو ایوان کے ارکان کی بات سننا چاہیئے اور مستعفی ہو جانا چاہیئے، میلانیا جولی کی گفتگو

Sep 27, 2023 | 19:44:PM
کینیڈین وزیرخارجہ کا اسپیکرپارلیمان سے نازی فوجی کی تعریف کرنے پرمستعفی ہونے کا مطالبہ
کیپشن: میلانیا جولی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے پارلیمان میں ایک سابق نازی فوجی کی کھلے عام تعریف کرنے پر ایوانِ زیریں دارالعوام کے اسپیکر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیکر انتھونی روٹا نے ایوان میں معافی مانگی تھی لیکن انھوں نے استعفیٰ دینے کے بڑھتے ہوئے مطالبے کی مخالفت کی تھی۔

کینیڈا کی پارلیمان کے اسپیکر انتھونی روٹا

جولی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دارالعوام اور کینیڈا کے عوام کیلئے شرمندگی کا باعث تھا اور میرے خیال میں اسپیکر کو ایوان کے ارکان کی بات سننا چاہیئے اور مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ وہ لبرل کابینہ کی پہلی رکن ہیں جنھوں نے روٹا سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مر جائیں گے واپس نہیں جائیں گے،ہندوستان میں مسلم کش مظالم سے تنگ مسلمان پاکستان میں داخل ہونے لگے