ایندھن کی لاگت میں اضافہ، بجلی کے شعبے میں نقصانات ایک ہزار ارب تک جا پہہنچے

Sep 27, 2023 | 18:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) نیشنل بزنس گروپ کے چئیرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے شعبے میں نقصانات سالانہ ایک ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کے شعبے میں 2 ارب 75 کروڑ روپے یومیہ نقصانات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان درآمدی فیول سے بجلی بنا رہا ہے، بجلی کی ترسیل میں چوری، لائن لاسسز کے مسائل بہت زیادہ ہیں، اب ان نقصانات اور چوری کو ختم کرنا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاریاں،فی یونٹ کتنا اضافہ ہو گا؟

میاں زہد حسین کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے، بجلی چوری کو ختم کرنا ایک دو ہفتے یا ایک دو ماہ میں ممکن نہیں، بجلی چوری اور بلوں کی ریکوری کیلئے ایک دیرپا جامع منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40 ہزار میگا واٹ کی بجلی بنانے کی صلاحیت ہے، جو سسٹم لگا ہوا ہے اس کے ذریعے 24 ہزار میگاواٹ بجلی کی سپلائی کی جاسکتی ہے، سردیوں میں بجلی کا استعمال 10 سے 12 ہزارمیگا واٹ ہی رہ جاتا ہے اس دوران جو بجلی استعمال نہیں ہوتی، ضرورت یہ ہے کہ جو بجلی سردیوں میں استعامل نہیں ہوتی وہ صنعتوں کو دی جائے۔