حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

Sep 27, 2023 | 15:34:PM
 وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے حج آپریشن مکمل ہوگیا۔ عازمین اور حجاج کرام  کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے حج آپریشن کوعازمین اور حجاج کرام  کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کی صدارت میں وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شریک چیئرمین نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نےبھی  شرکت کی۔   امورانیق احمد کا کہنا تھا کہ حج آپریشن سے متعلق موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کرنےکی ضرورت ہے۔ چاہتے ہیں وزارت آئی ٹی اس ضمن میں معاونت فراہم کرے۔

مزید پڑھیں:  مر جائیں گے واپس نہیں جائیں گے،ہندوستان میں مسلم کش مظالم سے تنگ مسلمان پاکستان میں داخل ہونے لگے

ڈاکٹرعمرسیف نے حج آپریشن کے سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے اور خامیاں دورکرنے کی ہدایت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایکسپرٹ ٹیم وزارت حج میں تعینات کی جائے گی۔ عازمین حج کی سہولت و آگاہی کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل کی تیاری کی جائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مناسک حج سے متعلق سہولیات اور شکایات کے انداراج کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا۔ عازمین اور حجاج کرام حج سہولیات سے متعلق اپنا فیڈ بیک ڈیجیٹلی طور پر دے سکیں گے۔ ڈیجیٹلائزیشن سے حج آپریشن کی خامیوں اور شکایات کو ختم کیا جاسکے گا۔