وزیراعظم بھی قو می کر کٹ ٹیم کے ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش

Sep 27, 2021 | 20:08:PM
وزیراعطم قو می ٹیم کی سلیکشن سے نا خو ش
کیپشن: وزیر اعظم کا قومی کر کٹ ٹیم کے ہمراہ گروپ فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان بھی ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش ، ورلڈکپ سکواڈ میں دو سے زیادہ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کو سکواڈ میں تبدیلی اور نظر ثانی کی ہدایت کردی ہے۔ رمیز راجہ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے تک کا وقت مانگ لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ورلڈکپ سکواڈ میں دو سے زیادہ تبدیلیوں کا امکان ہے، اعظم خان، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد حسنین کی شمولیت خطرے میں پڑگئی. نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے اعظم خان، خوشدل شاہ اور صہیب مقصود کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر شریف کی طبیعت پھر خراب،امریکہ روانگی دو دن کیلئے موخر