عمران خان اپنا آخری کارڈ کھیل چکے ،یہ ان کے پاس بہترین آپشن تھا ، حامد میر

Nov 27, 2022 | 00:19:AM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، اسمبلیوں سے استعفے، سینئر تجزیہ کار حامد میر،
کیپشن: حامد میر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے فیصلے پر سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ عمرا ن خان اپنا آخری کارڈ کھیل چکے ،یہ ان کے پاس بہترین آپشن تھا ۔
ٹوئنٹی فورنیوز سے گفتگو کرتے سینئر تجزیہ کار حامد میرنے کہاکہ مستقبل میں چیئرمین پی ٹی آئی اس فیصلے سے بھرپورفائدہ اٹھائیں گے،یہ ان کا سیاسی فیصلہ اور سیاسی چال ہے،سیاسی کھیل شروع ہوگیا دیکھنا ہے کہ عمران خان جیتتا ہے یا شہبازشریف۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسلام آباد نہیں جائیں گے کیونکہ ہم اسلام آباد گئے تو تباہی مچے گئی،نہیں چاہتا کہ میرے ملک میں تباہی ہو،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف نے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ کیا ہے، کرپٹ نظام کا مزید حصہ نہیں بنیں گے، اپنے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے میٹنگ کروں گا،پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد استعفوں کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیان کے بعد پنجاب میں حکومت کیلئے ن لیگ متحرک