عمران خان کے بیان کے بعد پنجاب میں حکومت کیلئے ن لیگ متحرک 

Nov 27, 2022 | 00:04:AM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، استعفوں کے بیان، مسلم لیگ ن متحرک،
کیپشن: ن لیگ پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے استعفوں کے بیان کے بعد مسلم لیگ ن متحرک ہو گئی اورپنجاب میں حکومت سازی کیلئے مشاورت شروع کردی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی استعفے دے، ہم پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تیار ہیں ،مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی کے بعد اسمبلی میں بڑی سیاسی جماعت ہے ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں آئندہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔
ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 372 میں 167 نشستیں ہیں، ایک اتحادی ساتھ ہے،پنجاب میں 5 ایم پی ایز آزاد ہیں جو پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں ،پیپلزپارٹی کی 7 نشستیں ہیں جو ن لیگ کے اتحادی ہیں ،مسلم لیگ ن ایک اتحادی اور پیپلزپارٹی کی 7 نشستیں ملاکر تعداد174 بن جاتی ہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ق 10 ، راہ حق ایک نشست سے پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ،پی ٹی آئی پنجاب میں اپنی 180 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ مسلم لیگ ن 6 آزادی ارکان کو ساتھ ملا کر حکومت قائم کر سکتی ہے ،پنجاب میں ن لیگ حکومت سازی کیلئے مشاورت کرے گی ،مسلم لیگ ن کی جانب سے آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کئے جائیں گے ۔
ن لیگ نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی کے تمام امیدوار استعفے نہیں دیں گے ،ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ، سپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائی جاسکتی ہے ،لیکن ووٹنگ کیلئے علیحدہ اجلاس بلایا جائے گا ،اجلاس سے پہلے نوٹس کے بعد تحریک مووہو گئی پھر ووٹنگ کی جائے گی ،مسلم لیگ ن حکومت سازی کیلئے سب سے مشاورت کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہو گا، پرویزالٰہی